بس ایک ہی دفعہ لگانے ہیں پھر یہ سال بھر آپکے باغ میں بھینی بھینی خوشبو بکھیرتا رہےگا۔ کئر کا بھی یہ ذیادہ خواہان نہیں۔ سرسوں کی فیملی کا یہ پھول سخت جان بھی تو بہت ہے۔ سردی کو ذیادہ پسند کرتا ہے مگر گرمی سے بھی خوب مقابلہ کرتا ہے۔سارا سال پھولوں سے لدا رہتا ہے۔پرانے پھول جڑ جائے تو انہیں کاٹ دو نئے شگوفے پھوٹ آئینگے۔ تین چار رنگوں میں دستیاب ہیں۔ مگر سفید پھول مجھے بہت پسند ہیں۔ سورج کی کرنوں کے ساتھ ان سے جو خوشبو اور مہک ماحول میں رچ بس جاتا ہے وہ کسی بھی قیمتی سے قیمتی پرفیوم سے برتر ہے۔
اسے گارڈن میں ڈائریکٹ بیج سے بھی اگایا جاتا ہے، نرسریوں سے پنیری لے کے بھی لگا سکتے ہیں۔ بس ذوق کی بات ہے۔ بارڈر کور پلانٹ کے طور پر اس سے بہتر انتخاب کوئی نہیں۔ گلگت بلتستان میں سردیوں میں سب سے آخر تک ساتھ دینے والا پھول سویٹ ایلیسم ہی ہے۔ پکچر کورٹیسی برادر ان لا نصیر الدین صاحب کے خزینے سے ہے۔ جناب آجکل فلوریکلچر کے نئے نئے تجربات سے گزر رہے ہیں اور بے شمار پھولوں کی پنیری تیار بھی کرچکے ہیں۔





