ڈائینتھس کٹ ورائٹی
گرین ورکس لاہور فلار بلب اور سیڈ امپورٹ کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ پچھلے سال گرین ورکس کے ماجد الاسلام صاحب نے ڈائینتھس کے کٹ ورائٹی کے دو شیشیاں سیڈ کی بیجھیں. ( Dianthus Barbatus/ sweet willium and pinks) جنہیں ہم نے حشوپی گارڈن شگر میں ٹرائل کے لئے لگائے تھے۔ پچھلے سال بھی انہوں نے پھول دئے مگر ہمیں خصوصی خوشی اس وقت ہوئی جب اس سال کی سخت سردی کو جھیل کر دوبارہ ان پھولوں کے جڑوں نے گروتھ پکڑیں۔ اور آج ان کے اوپر بھر پور پھول آئے ہوئے تھے۔ یہ ورائٹی عام سے بہت بہتر اور موٹے مضبوط سٹم اور لمبی ڈیڈی نما تنا ہے۔ ڈائینتھس پاکستانی کٹ فلاور مارکیٹ کے لئے نئی ہے مگر بے حد پوٹینشل اس کے اندر موجود ہے۔ کسان ایک دفعہ سیڈ خریدے گا مگر کئی سال تک اس سے فصل اٹھائےگا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں