جمعرات، 28 مئی، 2020

Torch lilly, Red hot poker

سلام دوستو
آج عید ہے، سب کو خوشیاں مبارک ہوں، آج سکردو میں رم جھم کا سماں ہے،اور  موسم خوب سہانا ہے اور عید کا موقع بھی ہے بارش والے دن اپنے باغیچے میں جاکر پھولوں سے سرگوشی کرنے کی عادت ہے آپ میں سے کسی کو؟ یقینا یہ ایک ایسی کمیونیکیشن سکل ہے جو گارڈنینگ کے پیک پر ہی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔ یہ ایک جذب دروں ہے پانے کے لئے مشق جاری رکھئے۔

آج عید کے دن آپ کو ایک خاص پودے سے متعارف کرواتا ہوں جسے ریڈ ہاٹ پوکر یا ٹارچ للی کہا جاتا ہے۔ اسکا سائینسی نام نیفوفیا ہے۔ یہ سرد علاقوں میں بے حد خوش رہنے والا سدا آباد پودا ہے، سدا آباد اس لئے کہ اسے ایک بار ہی لگانا ہے یہ شدید سردیوں میں بھی زندہ رہتا ہے اور زیر زمین بچے بھی دیتا رہتا ہے۔ سکردو میں بعض باذوق گارڈنرز کے گھروں میں یہ پودے میں نے دیکھے ہیں، مرحوم افضل ڈی ایس پی، باجی بلو اور کچھ دیگر گھروں میں۔ مارکیٹ میں اسکے کئی شیڈز ملتے ہیں۔ کئی ماہ تک اسکے پھول ڈندی پر نظر آتے ہیں۔میں نے پچھلے سال حشوپی شگرشگر گلگت بلتستان کے لئے بھی پانچ پودے منگوائے تھے جن میں چار اس وقت پھول دینے کے سٹیج پر ہے۔ 

اسلام۔آباد مری اور دیگر ٹھنڈے علاقوں کے گارڈنینگ کے شوقین بھی اسے اپنی کولیکشن میں شامل کرسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سویٹ ایلسم

سویٹ ایلیسم کارپٹ فلاور بس ایک ہی دفعہ لگانے ہیں پھر یہ سال بھر آپکے باغ میں بھینی بھینی خوشبو بکھیرتا رہےگا۔ کئر کا بھی یہ ذیادہ خواہان نہی...